Discover the Latest Developments and Offerings in Scheme 45
سندھ کے وزیر بلدیات اور ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے اسکیم 45 تیسر ٹاؤن کراچی میں کم لاگت کے ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کیا اور اُسی کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت نے کراچی میں الیکٹرک بس سروس کا نیا روٹ بھی کھول دیا۔
معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو اسکیم 45 میںہاؤسنگ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اس اہم قدم میں، 4,000 مکانات بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے جو 250 ایکڑ رقبے پرمشتمل ہوں گے۔
اسکیم 45میں تیسر ٹاؤن 14,466 ایکڑ پر پھیلا ایک ماسٹر پلانڈ کمیونٹی ہیجوکہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے زیر انتظام ہے۔ اپنے افتتاحی خطاب میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس اسکیم نے دوہرا مقصد پورا کیاایک کم آمدنی والے فیملیز کو رہائش کے لئے معقول حل پیش کرنا اور دوسراقومی ہیروز کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرنا
افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہداء کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا اور یقین دلایا کہ سندھ حکومت شہداء کے لواحقین کو 3500 پلاٹ فراہم کرے گی۔
ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد یاسین شر نے اس منصوبے کو ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے سراہا جو کہ عوامی خدمت میں ایک نئے دور کی علامت ہیجبکہ سیکرٹری ایم ڈی اے محمد عرفان نے بتایا کہ تعمیراتی کام پہلے ہی رہائشیوں کے آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کر دیا گیا ہے۔
تقریب کے اختتام میں شرکا ء کو بتایا گیاکہ ہاؤسنگ یونٹس جو 80 سے 200 مربع میٹر کے درمیان ہیںجنہیں مختلف ضروریات اور ترجیحات پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس منصوبے میں پانی، بجلی، گیس، اسٹریٹ لائٹس، اور جدید سیکیورٹی کیمرے جیسی سہولیات شامل ہیں، جن کا مقصد رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
سندھ حکومت گھر کی ملکیت کو معمولی آمدنی والے لوگوں کے لیے ایک قابل عمل خواب بنا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس اقدام کا اعلان ایک تقریب کے دوران کیا جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر فراز لاکھانی اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سمیت معزز VIP افراد نے شرکت کی۔
Leave a comments