نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے فارم بھرنے کا طاریقہ

یہ تو سب جانتے ہیں کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان کر دیا گیاہے ۔ حکومت پاکستان کے وعدہ کے مطابق وہ عوام کو پانچ سال کی مدت میں ۵۰لاکھ گھر بنا کر دیں گے ۔لکن یہ گھر حاصل کرنے کے لیے آپ کو اسکے معیار پر اترناہوگا۔ اور اس کے لیے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے ۔ نادرہ کی ویب سائٹ سے آپ باآسانی فارمز ڈاوئن لوڈ کر سکتے ہیں۔ خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کیلئے اہل ہوگا، درخواست گزار کی مرضی کے مطابق منتخب شخص سے ماہانہ قسط لی جائیگی۔وزیراعظم نے ’’نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے’’کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئے ہے جو کبھی گھربنانے کا سوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتھارٹی میں کئی ادارے شامل ہوں گے اور سربراہی میں خو دکروں گا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ون ونڈوآپریشن فراہم کرے گی، اتھارٹی بننے تک17ممبران کی ٹاسک فورس بنارہے ہیں۔
ماہانہ قسط کیلئے3 پلان درخواست گزارکو پیش کیے جائیں گے، 5 سے 10ہزار، 10 سے 15ہزار، 15 سے 20ہزار ماہانہ کا پلان دیا جائے گا۔
رجسٹریشن فارم کے ساتھ 250 روپے وصول کیے جائیں گے اور رجسٹریشن کا عمل 2ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔
فارم کو پر کرنے کا طریقہ کار کے مطابق سب سے پہلے دیے گئے خانے میں اپنا نام لکھیں۔ اسکے بعد اپنا شناختی کارڈ نمبر ،مبائل نمبراور گھر کا پتہ مکمل احتیاط سے لکھیں کیونکہ غلط اندراج کی بنا پر آپ کا فارم مسترد کیا جاسکتا ہے ۔اس کے علاوہ نیچے د یئے گئے خانوں میں اپنے پیشے کا انتخاب ،موجودہ رہائش، اپنی ترجیحی ماہانہ قسط، اپنی ماہانہ تنخواہ ، اور گھر کا مطلوبہ مقام کے دیئے ہوئے خانوں میں صحیح کا نشان لگاتے ہوئے اپنے فارم کی خالی جگہ کو پر کریں ۔ اس کے بعد اپنے فارم کو قریبی نادرہ کے دفتر میں جمع کرا دیں۔
Write Comments